18 اگست 2025 - 16:06
پاکستان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ پر ایران کا اظہار تعزیت

اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان میں حالیہ سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ :

ایران کی حکومت اور عوام برادر اور ہمسایہ ملک پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور بالخصوص حادثے کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

بیان میں جاں بحق افراد کے لیے مغفرتِ الٰہی اور زخمیوں و متاثرہ خاندانوں کے لیے جلد صحت یابی و صبر و حوصلے کی دعا کی گئی ہے۔

وزارتِ خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان میں اس سانحے کے متاثرین کے رنج و الم کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha