29 جولائی 2025 - 10:59
مغربی کنارہ: معروف انسانی حقوق کے علمبردار عودہ ہدالین صہیونی آبادکار کے ہاتھوں شہید

صہیونی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کے معروف فلسطینی علمبردار عودہ ہدالین یہودی آبادکار کے ہاتھوں شہید ہوگئے۔ / شہادت سے پہلے عودہ نے کے الفاظ تھے "اسرائیلی ہمیں اس طرح سے مٹا رہے ہیں۔‘

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | صہیونی آباد کار کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی عودہ محمد ہدالین نے آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم No Other Land کی تکمیل میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک صہیونی آباد کار نے معروف فلسطینی استاد، سماجی کارکن عودہ محمد ہدالین کو اُم الخیر نامی گاؤں میں شہید کردیا۔

صہیونی آبادکاروں کے حملے کے وقت عودہ گاؤں میں سامنے موجود تھے جہاں ایک آباد کار نے انکے سینے پر گولی مار کر ان کی جان لے لی، شہادت سے پہلے عودہ نے کے الفاظ تھے ’اسرائیلی ہمیں اس طرح سے مٹا رہے ہیں۔‘

فلم No Other Land کے معاون ہدایت کار اور اسرائیلی صحافی یوول ابراہم نے بتایا عودہ ایک قابل ذکر متحرک شخصیت کے مالک تھے اورانھوں نے ہماری فلم کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

یوول ابراہم نے واقعے کے حوالے سے ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں عودہ کے قاتل صہیونی شہری ینان لیوی کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha