بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ممتاز فلسطینی نژاد امریکی قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن پروفیسر نورہ صالح عریقات (Noura Saleh Erakat) کے ذریعے سامنے آنے والے سیو دی چلڈرن (Save the Children) کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی قید میں موجود بچوں سے متعلق صورتحال پہلے ہی سنگین تھی لیکن اب تو وہ بدترین ہوتی جارہی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیو دی چلڈرن کو وکلاء، سماجی کارکنوں، نگہداشت کرنے والوں اور باضابطہ طور پر حراست میں لیے گئے بچوں نے مطلع کیا ہے کہ اسرائیلی قید میں موجود بچوں کی عصمت دری کی جارہی ہے، ان پر کتے چھوڑے جارہے ہیں اور انہیں خوراک اور پانی سے محروم کیا جا رہا ہے۔
سیو دی چلڈرن کے اس پیغام کو آگے بڑھاتے ہوئے نورا اراکات نے کہا کہ اس بدحالی کا سبب صرف وہی حکومتیں اور افراد ہیں جو فنانسنگ اور پروپیگنڈے کے ذریعے اسے ممکن بناتے ہیں۔ فلسطینیوں کو اس نوآبادیاتی حالت کو ختم کرنے کے لیے اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ