3 جولائی 2025 - 08:03
مآخذ: ارنا
ایران اور بالخصوص IRIB پر صہیونیوں کی دہشت گردانی جارحیت کی عالمی سطح پر مذمت کی جائے، ایران

یونسکو میں ایران کے نمائندے نے ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کے مرکز، آئی آر آئی بی پر صہیونی حملے کو جس میں دو صحافی شہید ہوگئے، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرم قرار دیتے ہوئے صحافیوں کی سلامتی کے تحفظ اور آزادی اظہار کے بنیادی اصول کی حمایت میں یونسکو کے ٹھوس اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یونسکو میں ایرانی مندوب احمد پاکتچی نے، اقوام متحدہ کے علمی و ثقافتی ادارے یونسکو کے ڈائریکٹر جنرل، ادری آزولای کے نام ایک خط ارسال کرکے، اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی وژن کے ادارے پر صہیونی ریاست کی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

 یاد رہے کہ غاصب صہیونی ریاست نے 17 جون 2025 کو ایران کے ریڈیو اور ٹیلیویژن کے ادارے آئی آر آئی بی پر دہشت گردانہ حملہ کیا تھا۔

یونسکو میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب احمد پاکتچی نے صہیونی ریاست کے اس دہشت گردانہ حملے میں آئی آر آئی بی کے دو کارکنوں کی شہادت کا تذکرہ کرتے ہوئے، اس حملے کو بین الاقوامی انسان دوستانہ قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور جںگی  جرم قرار دیا ہے۔

انھوں نے اپنے اس خط میں آزادی بیان کے بنیادی اصول اور صحافیوں کی سلامتی کے دفاع میں یونسکو کے ٹھوس اقدا م کا مطالبہ کیا ہے۔

یونسکو میں ایران کے سفیر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ انتہائی افسوس اور تشویش کے ساتھ میں آپ کی توجہ، اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کے ادارے آئی آر آئی بی پر صہیونی ریاست کے 17 جون کے متعدد حملوں کی طرف مبذول کرنا چاہتا ہوں۔   
انھوں نے اپنے اس خط میں لکھا ہے کہ صہیونی ریاست کے ان حملوں میں آئی آر آئی بی کے دو کارکن، معصومہ عظیم اور نیما رجب پور شہید ہوگئے۔

یونسکو میں ایران کے مستقل مندوب نے اپنے اس خط ميں لکھا ہے کہ " جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ابلاغیاتی اداروں پر دانستہ حملہ، انسان دوستانہ بین الاقوامی قونین کے مطابق جنگی جرم شمار ہوتا ہے۔

انھوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اس کے علاوہ نامہ نگاروں اور صحافیوں کی سلامتی کا تحفظ یونسکو کے بنیادی فرائض میں شامل ہے اور نامہ نگاروں کے قتل کی اپنے مخصوص نگراں مرکز کے ذریعے تحقیق بھی اس کی ذمہ داری ہے۔

یونسکو میں ایران کے سفیر نے اپنے خط کے آخر میں لکھا ہے کہ مذکورہ نکات کے پیش نظر یونسکو سے  ہماری درخواست ہے کہ ایک معتبر ابلاغیاتی مرکز پر صہیونی ریاست کے اس حملے اور دو صحافیوں کے قتل کی سخت ترین مذمت کی جائے  اور اسی طرح 2015 میں صحافیوں کی حمایت میں سلامتی کونسل سے متفقہ طور پر پاس ہونے والی قرار داد 2222 کے احترام کی تاکید کی جائے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha