سینیٹر خورشید احمد کی طرف جمع کروائی گئی تحریک التواء میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کالج کے کمانڈنٹ اور دوسرے سٹاف کی طرف سے امریکی ٹرینرز کے زیر قبضہ حصوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جبکہ یہ کالج کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز سے صرف9کلو میٹر دور ہے اور یہ بات بھی یقینی ہے کہ امریکی حکام پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی جاسوسی کیلئے اس کالج کو استعمال کر رہے ہیں پروفیسر خورشید احمد نے کہا ہے کہ تشویشناک امر یہ ہے کہ وزارت داخلہ نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی اجازت کے بغیر امریکی حکام کوپولیس سٹاف کالج آزادانہ طور پر استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی ہے یہ ملکی سلامتی کے حوالے سے اہم مسئلہ ہے اس لئے ایوان کی معمول کی کار روائی روک کر اس پر بحث کروائی جائے
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 170049
جماعت اسلامی پاکستان نے پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں انسداد دہشت گردی امدادی پروگرام کے نام پر امریکی حکام کی مشکوک سرگرمیوں کے خلاف سینٹ میں تحریک التواء جمع کروادی ہے ۔