وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومتی رٹ چیلنج کرنے والے دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،دہشت گردی کی80 فیصد کارروائیوں کی کڑیاں جنوبی وزیرستان سے ملتی ہیں،آپریشن کسی گروپ یا قبیلے کے خلاف نہیں۔ملک میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیلئے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ایران میں خود کش حملے کی مذمت کی ہے اور اس حوالے سے ایران کی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔وفاقی وزیرنے کہناتھا کہ پاکستان پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 169982
ایران میں خود کش حملے کی مذمت کی ہے اور اس حوالے سے ایران کی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔