15 جون 2009 - 19:30

ملک بھرمیں شدت پسندوں کیخلاف کریک ڈاوٴن جاری ہے ۔

کراچی پولیس چیف وسیم احمد نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سہراب گوٹھ کے علاقے سے مقابلے کے بعد تحریک طالبان کراچی کے امیر اختر زمان، سمیع اللہ ،فضل کریم اور منور خان کو گرفتار کر کے 75 کلو دھماکہ خیز مواد ،3 کلوشنکوف اور ایک ٹی ٹی پستول اور دھماکے میں استعمال ہونے والی دو گاڑیاں برآمد کر لی ۔
پولیس چیف کے مطابق ملزمان نے 14 اور 15 ستمبر کی شب آئل ڈپو کیماڑی پر ایک ناکام حملہ کیا جس میں ایک سیکورٹی گارڈ ہلاک ہو گیا تھا ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے بلدیہ کے علاقے میں واقع سعید آباد پولیس ٹرینگ سینٹر کے قریب 2 خود کش جیکٹس،4 کلاشنکوفیں ،17 ہینڈ گرنیڈ ،آر پی جی راکٹ لانچرز، اینٹی ائر کرافٹ گن سمیت سیکٹڑوں گولیاں پھینک دی تھیں۔
ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا ہے ۔
دوسری طرف راولپنڈی کے علاقے ویسٹریج میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 80 سے زائد سے زائد مشکوک افراد حراست میں لے لئے ہیں۔ حراست میں لئے جانے والے افراد کے اہل خانہ تھانہ ویسٹریج کے باہر جمع ہوگئے ۔
آپریشن کے دوران واضح شناختی دستاویز نہ دکھا پانے پر کئی مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تھانہ ویسٹریج میں بند کردیا گیا۔
سرچ آپریشن میں چھوٹے مکانات والی آبادیوں کی بھی خصوصی تلاشی لی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن میں 80 سے زائد مشکوک افراد حراست میں لئے گئے ہیں ،، دوسری طرف سرچ آپریشن کے دوران زیرحراست لئے گئے افراد کے اہل خانہ تھانہ ویسٹریج کے باہر جمع ہوگئے جو گرفتار ہونے والوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔