2 جون 2025 - 13:05
موت کا جال، غزہ میں اسرائیلی ڈرون اور ٹینکوں کی شیلنگ، امداد کے متلاشی 31 فلسطینی شہید، 176 زخمی * کارٹون

اسرائیلی فوجیوں نے ایک بار پھر امداد ی مرکز کے قریب امداد کے متلاشی فلسطینیوں پر قیامت ڈھا دی؛ امریکی امدادی مراکز میں امداد کی تقسیم موت کا جال بن چکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | یہ واقعہ رفح میں امریکی امدادی مرکز کے قریب پیش آیا جہاں امداد کیلئے جمع ہزاروں فلسطینیوں پر ڈرون سے گولیاں اور ٹینکوں سے شیلنگ کی گئی۔
غزہ میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان محمد باصل نے بتایا کہ واقعے میں 31فلسطینی شہید اور 176 افراد زخمی ہوگئے۔

موت کا جال، غزہ میں اسرائیلی ڈرون اور ٹینکوں کی شیلنگ، امداد کے متلاشی 31 فلسطینی شہید، 176 زخمی * کارٹون


اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا (UNRWA) کے سربراہ فلپ لازارینی سربراہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں "امداد کی تقسیم موت کا جال" بن چکی ہے. 
حماس نے اسرائیلی فوج کے سنگین حملے کی شدید مذمت کی ہے.
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج امداد کی تقسیم کے نئے طریقہ کار کو بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور غزہ کے باشندوں کی جبری بے دخلی کے ایک آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے. 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha