اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، قطری نشریاتی ادارے"الجزیرہ" نے رپورٹ دی ہے کہ یہ واقعہ بدھ کی رات اس وقت پیش آیا جب "کیپیٹل یہودی میوزیم" کے باہر ایک تقریب جاری تھی۔ نامعلوم حملہ آور نے باہر موجود دو افراد کو گولیاں مار دیں۔ امریکی سیکیورٹی چیف نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد اسرائیلی سفارتی عملے کے رکن تھے۔
ٹرمپ انتظامیہ کی سابق ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈائریکٹر کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم اس گھناؤنے حملے کے ذمہ دار کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔‘‘
تاحال حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی، اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ واشنگٹن پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔
دریں اثناء ایک مشتبہ شخص 'الیاس روڈریگز' کی گرفتاری کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں اور واشنگٹن پولیس کی سربراہ پامیلا سمتھ نے کہا ہے کہ یہ شخص تقریب کے آغاز سے ہی اطراف میں چہل قدمی کرتا ہوا دیکھا گیا تھا اور اس نے گرفتاری کے وقت "Free Palestine" کا نعرہ لگایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ