خیبر بازارپشاور خود کش بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد52ہو گئی ہے،واقعے میں زخمیوں کی بڑی تعداد اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ خیبر بازارخود کش دھماکے کی ایف آئی آر نا معلوم افراد کیخلاف درج کر دی گئی ہے۔ایف آئی آر تھانہ شرقی کے ایس ایچ او کے جانب سے درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں ایکسپلوزیو ایکٹ ،302 ،324 ، 427 اور اے ٹی اے دفعات شامل کی گئی ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 169017
زخمیوں کی بڑی تعداد اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔