سرحداسمبلی میں برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن کی جانب سے پختون قوم کو دہشت گرد قرار دینے کے بیان کی شدید مذمت کی گئی اور اس کے خلاف ایوان میں مذمتی قرارداد لانے کا مطالبہ کیا گیا۔ سرحد اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر قائد حزب اختلاف اکرم خان درانی نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن کی جانب سے پختون قوم کو دہشت گرد قرار دینے کابیان انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیان سے پختون قوم کی تذلیل ہوئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ برطانوی وزیراعظم کے بیان کے خلاف اسمبلی میں مذمتی قرارداد لائی جائے۔ اکرم خان درانی نے پی سی ہوٹل کی فروخت سے متعلق اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ پی سی ہوٹل کو چار کروڑ امریکی ڈالرز پر امریکا کو فروخت کرنا افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس ہوٹل کو نہیں خرید سکتی، تو عوام چندہ اکٹھا کرکے اسے خریدے گی۔ سینئروزیربشیراحمد بلور نے کہا کہ پختون امن پسند قوم ہے ۔ اسپیکر سرحد اسمبلی کرامت اللہ چغرمٹی نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کی بیان کے خلاف مذمتی قرارداد لائی جائے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 168828
سرحداسمبلی میں برطانوی وزیراعظم کی جانب سے پختون قوم کو دہشت گرد قرار دینے کے بیان کے خلاف ایوان میں مذمتی قرارداد لانے کا مطالبہ کیا گیا۔