15 جون 2009 - 19:30

افغان وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ ہلمند اور نورستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سو سے زائد طالبان کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ جھڑپوں میں دس افغان فوجی بھی مارے گئے۔

کابل میں افغان وزارت دفاع کے ترجمان محمد ظاہر عظیمی کے نے کہا ہے کہ افغان فوج نے اتحادیوں کیساتھ مل کر طالبان کیخلاف آپریشن شروع کیا جس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سو سے زائد طالبان ہلاک کیے گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جھڑپوں میں دس افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں۔طالبان کیخلاف یہ آپریشن نوریستان میں طالبان حملے میں آٹھ امریکی اور سات افغان فوجیوں کی ہلاکت کے بعد شروع کیا گیا ہے