15 جون 2009 - 19:30

اسلام آباد میں عالمی امدادی ادارہ ، ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفتر میں خود کش دھماکے کے بعد ملک بھر میں اقوام متحدہ کے دفاتر بند کردیئے گئے۔ خود کش حملہ آور ایف سی کی وردی پہن کر داخل ہوا، رحمن ملک

پمز اسپتال کے ترجمان کے مطابق دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ تھری میں واقع ، ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفتر میں دھماکہ آج دوپہر تقریبا سوا بارہ بجے ہوا ۔ دھماکے سے عمارت کے گراؤنڈ فلور کا داخلی مقام شدید متاثر ہوا ،، دھماکے کے بعد وہاں عمارت میں آگ بھی لگ گئی ،، واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام ، امدادی ادارے کے کارکن فوری وہاں پہنچے اور زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا ۔ اسپتال حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے میں مرنے والے بوٹان نامی عراقی شخص اور دو پاکستانی خواتین ملازمین مس گل رخ اور فرزانا کی لاشیں اسپتال لائی گئیں ، دو زخمیوں عابد الرحمن اور وہاب نے ایک اسپتال میں دم توڑا ۔ دھماکے میں سات افراد شدید زخمی ہوئے جن میں عاطف ، منیر ، اور آل طاہر شامل ہیں ۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ خودکش حملہ ہوسکتا ہے کیونکہ جائے وقوعہ سے دو ٹانگیں اور ایک سر بھی ملا ہے ، ، متاثرہ دفتر میں تقریبا اسی افراد کام کرتے ہیں جن میں 20 سے زائد غیر ملکی بھی شامل ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد پاکستان میں موجود اقوام متحدہ کے دیگر تمام عملہ کی نقل و حرکت روک دی گئی ہے اور ان کو رابطوں میں بھی مزید محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ۔ وفاقی وزیرداخلہ نے تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی کی سربراہی میں مشترکہ ٹیم تشکیل دے دی ، ، ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ دھماکے کے وقت عمارت کی سکیورٹی کے لئے نجی ایجنسی کے 19 اور پولیس کے 8 اہل کار متعین تھے۔ 

اسلام آباد دھماکے کے بعد اقوام متحدہ کے دفاتر بند کر دیئے گئے  اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کے اسلام آباد آفس میں خود کش دھماکے کے بعد پاکستان بھر میں یو این او کے دفاتر تاحکم ثانی بند کردئے گئے ہیں ۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ تھری میں واقع ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفتر میں دھماکے کے فوری بعد یو این کی طرف سے ہنگامی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، ، اس کے مطابق پاکستان بھر میں اقوام متحدہ اور اس کے تمام ذیلی اداروں کے دفاتر ، آئندہ احکامات ملنے تک بند رہیں گے،، اقوام متحدہ کے سکیورٹی حکام نے تمام اسٹاف کو نقل و حرکت انتہائی روک دینے اور باہمی رابطوں کو انتہائی محدود کردینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ، ایڈوائزری کے مطابق سکیورٹی امور کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا ۔

6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیادو سیکورٹی گارڈز سمیت 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ پولیس نے دفتر کے مہمانوں کے رجسٹر کو بھی اپنے قبضے میں لے لیاہے ۔ پولیس نے ان افراد سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے.

خود کش حملہ آور ایف سی کی وردی پہن کر داخل ہوا، رحمن ملک  وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ خود کش حملہ آور ایف سی کی وردی پہن کر اقوام متحدہ کے دفتر پہنچا تھا جس کی وجہ سے موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکار دھوکہ کھا گئے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور بہانے سے اقوام متحدہ کے دفتر میں داخل ہوااور خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شدت پسندوں نے پانچ روز قبل شدت پسندوں کے اجلاس میں حملوں کی منصوبہ بندی کی۔انہوں نے دھماکے میں ایک عراقی سمیت چار افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق۔