اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آيتاللهالعظمي صافي گلپايگاني نے اسلامی مؤتلفہ جماعت کے سیکریٹری جنرل اور مرکزی شوری کے ارکان سے ملاقات میں کہا: اگر ہم چاہتے ہیں کہ اسلامی نظام محفوظ ہو تو ہمیں اپنا دین علماء اور فقہاء سے لینا پڑے گا اور ہمیں جان لینا چاہئے کہ اس اسلامی نظام کے دشمنوں کی تعداد زیادہ ہے اور وہ سب اس نظام پر وار کرنا چاہتے ہیں... اسلامی نظام کے ہمدرد ہوشیار رہیں اور جان لیں کہ اس ملک کی غیرت اور اس کی سربلندی کا دارو و مدار اسلامی تشخص کی حفاظت اور اسلام کے احکام کی متابعت پر ہے.
انہوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران میں تمام جماعتوں اور گروہوں کو چاہئے کہ وہ انقلاب اسلامی کے اعلی مقاصد کے حصول کے لئے تنقید پذیری کا جذبہ اپنے اندر پیدا کریں اور وحدت، صلح و امن و آشتی اور سکون کی حفاظت کی خاطر حتی اپنے مسلمہ حقوق سے بھی ہاتھ کھینچنے کا مادہ پیدا کریں.
انہوں نے چاپلوسی اور ہٹ دھرمی جیسے اوصاف کا سد باب کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا: سب پر لازم ہے کہ اسلام کے نورانی احکام کے سامنے سرتسلیم خم کریں اور صرف اور صرف مملکت کی سربلندی، عظمت اور ترقی کے بارے میں سوچا کریں.