15 جون 2009 - 19:30

امین کا تعلق سوات سے بتایا جاتا ہے اور جس لڑکی کو اس نے کوڑے مارے تھے یہ اس کا رشتہ بھی نہیں تھا۔

سوات میں لڑکی کو کوڑے مارنے والے شدت پسند کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں چند روز قبل سوات سے 9ملزمان کو گرفتار کیا گیاتھا ، جن میں امین عرف چھوٹا آفتاب بھی شامل تھا، جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ وہی شخص ہے جس نے سوات میں ایک لڑکی کو سرعام کوڑے مارے تھے۔ امین کا تعلق سوات سے بتایا جاتا ہے اور جس لڑکی کو کوڑے مارے گئے تھے یہ اس کا رشتہ بھی نہیں تھا،چھوٹا آفتاب کو 8روز قبل ڈی آئی خان سے منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سوات میں صوبائی حکومت اور مولانا صوفی محمد کے درمیان امن معاہدہ ہونے کے بعد لڑکی کو کوڑے مارنے کا واقعہ منظر عام پر آیا تھا اور اسے قومی اور بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کرکے نشر واشاعت کی گئی تھی، آگے چل کر یہی واقعہ مالاکنڈ میں آپریشن راہ راست کا سبب بھی بنا۔