پولیس کے مطابق گلگت کے علاقے امبھری بسین میں لیپروسی اسپتال کے قریب نامعلوم افرا دنے مسافر پک اپ پر فائرنگ کردی جس سے پک اپ میں سوار ایک شخص صابر جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔واقعے کے بعدامبھری بسین میں سخت کشیدگی پھیل گئی ۔اورپولیس کی بھاری نفری نے گشت شروع کردیاہے۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گلگت میں مسافر پک اپ پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کی سخت مذمت کی ہے۔لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے گلگت فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔الطاف حسین نے صدر ،وزیر اعظم اور گلگت بلتستان کے قائم گورنر قمر الزماں کائرہ سے مطالبہ کیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں ۔ حمله ایسے حال میں ہوا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی گلگت میں موجود تھے جنہوں نے اپنے دو روزہ دورے پر قائم مقام گورنر قمر زماں کائرہ کی جانب سے دیے گئے ظہرانے سے خطاب کیا اور گلگت بلتستان کے عوام کو داخلی خود مختاری ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو پورا ہو گیا اور ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام پڑھے لکھے، محنتی اور باصلاحیت ہیں اور ان کے پاس وژن بھی ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں سے انتظام سنبھالنے میں کامیاب رہیں گے۔ لگتا ہے کہ دہشت گردوں نے گلگت اور بلتستان کے صوبے میں بدل جانے کے بعد سے اس علاقے کی طرف رخ کیا ہے اور دیگر علاقوں کو بے چین کرنے کے بعد اب اس علاقے کے پرامن ماحول کو دہشت گردی کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں اور اس صورت حال میں علاقے کے عوام کا اتحاد ہی دہشت گرد قوتوں کی سازشیں ناکام بناسکتا ہے.
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 168277
گلگت میں مسافر پک اپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جان بحق اور2زخمی ہوگئے ۔واقعے کے بعد علاقے میں صورت حال کشیدہ ہوگئی ہے ۔