مجلس اعلاے اسلامی کے سربراہ عمارحکیم نے اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران عراق پر اثرانداز ہونے والی طاقتوں کوخبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ملک میں قومی اتحاد کیلئے ہونے والی کوششوں کو کسی بھی طرح کمزور نہ کریں۔ عمار حکیم نے کہا کہ ہمارے اندر جدائي ڈالنے کیلئے ملک اور بیرون ملک میں منصوبے بنائے جارہے ہيں ۔مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے اپنے تمام حامیوں سے کہا کہ جنوری میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لے کرجمہوری راستے پر چلتے ہوئے ملک کیلئے بہتر مستقبل کاتعین کریں ۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 167690
مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ بعض ملکی عناصر اورغیرملکی طاقتیں عراق ميں تفرقہ پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہيں