15 جون 2009 - 19:30

تمام فریقوں اور سیاسی رہنماؤں کو بٹھا کر اس مسئلے کو حل کریں گے.

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سرکٹ ہاؤس ملتان میں بات چیت کے دوران کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بلوچستان ہے ،حکومت بلوچ قیادت سے بات کر رہی ہے ۔نواز شریف ملک سے باہر ہیں اور ان کی آمد کے بعد تمام فریقوں اور سیاسی رہنماؤں کو بٹھا کر اس مسئلے کو حل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے متعلق حکومت کی پالیسی واضح ہے ۔پاکستانی سرزمین کسی کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حافظ سعید سے متعلق سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کے خیال میں وہ زیر حراست ہیں،تاہم اس بارے میں حقائق وزارت داخلہ کے پاس ہیں۔ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کے بھارتی مطالبے پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران کوئی بات نہیں کی جاسکتی، ثبوت کی بنیاد پر بات کی جائے گی۔