جنوبی سوڈان میں جاری پرتشدد واقعات میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں 22 فوجی بھی شامل ہیں۔ سوڈانی فوج کے ترجمان کے مطابق جنوبی سوڈان کے شورش زدہ علاقوں میں جھڑپوں کے دوران 51 شہری اور 23 حملہ آور ہلاک ہوئے اور یہاں ہلاکتوں کی تعداد دارفور سے بھی بڑھ گئی ہے۔ جھڑپ کا آغاز اس وقت ہوا جب ایک متحارب گروپ نے دوسرے گروپ کے علاقے پر حملہ کردیا۔حملوں میں خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔سوڈانی حکومت نے جونگلائی کے علاقے میں خونریزی کے خاتمے کیلئے 30ستمبر کو مفاہمتی کانفرنس طلب کرلی ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 167591
جنوبی سوڈان کے شورش زدہ علاقوں میں جھڑپوں کے دوران 51 شہری اور 23 حملہ آور ہلاک ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد دارفور سے بھی بڑھ گئی ہے۔