30 دسمبر 2020 - 13:01
نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑی ترقی باعث فخر ہے: صدر روحانی

ہمارے ماہرین اور سائنسدانوں نے نینو ٹیکنالجی کے شعبے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو انتہائی قابل قدر ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑی ترقی ملک کیلئے فخر کی بات ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے روز ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے نینو ٹیکنالوجی کی توسیع کی رپورٹ پیش کرنے کے بعد اس شعبے میں ایران کی اعلی صلاحیتوں سمیت صنعت، صحت، ائیروسپس اور ڈیفنس کے شعبوں میں اس کے استعمال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج، اسلامی جمہوریہ ایران نے نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں نہ صرف سائنس اور مضامین کی تیاری بلکہ اس کے نفاذ اور اہم صنعتوں اور مصنوعات میں اس کے استعمال میں بھی قابل قدر پیشرفت کی ہے۔

صدر روحانی نے مزید کہا کہ ملک کیخلاف لگائی گئی پابندیوں نے نہ صرف درآمدات کے شعبے کو متاثر کیا ہے کہ بلکہ برآمدات بالخصوص جدید ٹیکنالوجی کی مصنوعات کی برآمدات پر بھی بہت بُرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ رہبر انقلاب کی مشاورت اور رہنمایی سے ہم پابندیوں پر قابو پاسکیں گے اور اور ڈیجیٹل معیشت اور سائنس کے میدان میں عالمی مقابلے کے میدان میں داخل ہوجائیں گے۔

صدر روحانی نے نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں نجی سیکٹر کی سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ماہرین اور سائنسدانوں نے نینو ٹیکنالجی کے شعبے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو انتہائی قابل قدر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲