17 نومبر 2020 - 16:30
سویڈشن پراسیکیوٹر: قرآن کو جلانا جرم نہیں ہے!

سوفیا سیرن نے سویڈن کے قومی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس بارے میں جرم کے ارتکاب کو ثابت کرنا ممکن نہیں ہے، اس لیے قرآن کو جلانا بذات خود کوئی قانونی جرم نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سویڈش پراسیکیوٹر کے دفتر نے اگست کے مہینے میں کی گئی قرآن کریم کی توہین کی ابتدائی تحقیقات کو روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب کو جلانا جرم نہیں ہے۔  
سوفیا سیرن نے سویڈن کے قومی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس بارے میں جرم کے ارتکاب کو ثابت کرنا ممکن نہیں ہے، اس لیے قرآن کو جلانا بذات خود کوئی قانونی جرم نہیں ہے۔
سویڈش پراسیکیوٹر کے دفتر نے مزید کہا کہ اگرچہ ملک میں قرآن مجید جلانے کا واقعہ ایک مخصوص گروہ کے جذبات بھڑکانے کے مقصد کے ساتھ انجام دیا گیا تھا ، تاہم اس واقعے کے مرتکب افراد کی شناخت نہیں ہوسکتی ہے۔ جبکہ میڈیا اور سویڈش کے کچھ سیاست دانوں نے اشتعال انگیزی کی مذمت کی ہے، پراسیکیوٹر کے دفتر کا کہنا ہے کہ اس بارے میں کسی پر الزام عائد کرنے کے لیے کوئی قانون نہیں پایا جاتا۔
خیال رہے کہ اس سال کے شروع میں ، سویڈن میں انتہا پسند عناصر نے ایک دائیں بازو کے ڈینش سیاستدان کی گرفتاری کے ردعمل میں ڈھٹائی کے ساتھ قرآن کے ایک نسخے کو نذر آتش کر دیا۔  ڈنمارک کے دائیں بازو کے سیاستدان اور ڈنمارک کی دائیں بازو کی ہارڈ لائن پارٹی کے رہنما ، راسمس پلوڈن کو اس سے قبل سویڈش کی سرحد پر حراست میں لیا گیا تھا اور دو سال کے لئے اس ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی سویڈن میں قرآن کے ایک نسخے کو نذر آتش کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲