10 نومبر 2020 - 20:10
افغانستان میں ایک اور یونیورسٹی پر خودکش حملہ/ ۸ جانبحق اور زخمی

افغانستان کے شہر میدان شہر میں واقع تابش یونیورسٹی کے سامنے پیر کے روز کئے گئے خودکش حملے میں تین افراد جانبحق اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے صوبہ میدان وردک کے مرکزی شہر "میدان شہر" میں واقع یونیورسٹی "تابش" کے سامنے پیر کے روز کئے گئے خودکش حملے میں تین افراد جانبحق ہوئے ہیں جن میں ایک اسٹوڈینٹ شامل ہے جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
تابش یونیورسٹی ایک اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے جو صوبہ میدان ورک کے صدر مقام میدان شہر میں واقع ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کابل یونیورسٹی پر داعش کے حملہ آوروں نے حملہ کر کے ۲۲ افراد کو جانبحق اور ۲۷ کو زخمی کر دیا تھا۔
صوبہ میدان ورک میں یہ دھشتگردانہ حملہ اس وقت کیا گیا جب قطر کے دار الحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے مابین امن مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا۔
تاحال کسی دھشتگرد گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲