7 نومبر 2020 - 14:36
ایران کی پڑوسی ملکوں کو 14 ارب ڈالر کی برآمدات

ذاکری کا کہنا ہے کہ افغانستان، ترکی، متحدہ عرب امارات اور عراق نے سب سے زیادہ ایران سے تجارتی لین دین کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی کسٹم اداروں کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ پچھلے 7 مہینوں کے دوران، ایرانی کسٹمز کا تجارتی توازان 18 ارب ڈالر سے زیادہ تھا اور ایران مخالف پابندیوں کو بائی پاس کرنے کیلئے پڑوسی ملکوں سے 14 ارب ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو برآمد کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "احمد ذاکری" نے ہفتے کے روز آستارا کسٹم کے نئے سربراہ کو متعارف کرنے کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 7 مہینوں کے دوران، ملکی تجارتی توازن کی شرح 38 ارب ڈالر تھی اور ایران نے 20 ارب ڈالر سے زائد ہمسایہ ملکوں سے درآمدات کی ہیں۔

ذاکری کا کہنا ہے کہ افغانستان، ترکی، متحدہ عرب امارات اور عراق نے سب سے زیادہ ایران سے تجارتی لین دین کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کیخلاف لگائی گئی پابندیوں کے باوجود ایرانی کسٹم نے پابندیوں کے اثرات کو دور کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اور اس حوالے سے پڑوسی ملکوں سے غیر ملکی تجارت کا فروغ دیا ہے۔

ذاکری نے کہا کہ شمالی صوبے گیلان سے 80 فیصد کی برآمدات آستارا کسٹم سے ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آستارا کسٹم، زمینی، سمندری اور ریلوے سرحدوں کیساتھ ایران کا سب سے انوکھا کسٹم ہے۔

ذاکری نے کہا کہ آستارا سرحدی ریلوی اور ایران اور آذربائیجان کے درمیان آستارا- آستارا ریلوے لائن کا دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کے مقصد سے قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲