اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کی سربراہی میں ایک وفد نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی پرویز خٹک اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔ حکومتی اعلٰی سطح وفد میں صوبائی وزراء شوکت یوسف زئی، علی امین گنڈا پور، آئی جی پولیس ناصر درانی، چیف سیکرٹری، اوقاف سیکرٹری، ڈی سی اور ایس پی سمیت دیگر اعلٰی سرکاری افسران شامل تھے۔ ملاقات میں حکومتی ٹیم نے مذاکرات کے پہلے دور میں طے ہونے والے معاملات کی پیش رفت سے ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کو آگاہ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے خیبر پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نمایاں کمی اور امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دیگر مسائل کے حل کے لئے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں صوبائی آرگنائزر علامہ اقبال بہشتی، ریٹائرڈ چیف جسٹس و سابق عبوری گورنر سید ابن علی، سابق رکن قومی اسمبلی حسین حسینی، مولانا عبدالحسین، مولانا نذیر حسین مطھری، ڈاکٹر سلامت جعفری، تنویر مھدی ایڈووکیٹ اور تہور عباس شامل تھے۔
| مجلس وحدت مسلمین کے اعلٰی سطحی وفد کی وزیراعلٰی خیبر پختونخوا سے ملاقات |
![]()

.......
/169