6 ستمبر 2016 - 10:28
مودی نے برطانیہ کونومنتخب وزیر اعظم ٹریسا مے سے ملاقات کی

ہندوستان اور برطانیہ کے وزرائے اعظم نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پیر کو چین کے شہر ہانگجو میں گروپ بیس کے اجلاس کے موقع پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے نے ایک دوسرے سے ملاقات کی۔

دونوں وزرائے اعظم نے اس ملاقات میں باہمی تعلقات میں فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ملاقات میں کہا کہ نئی دہلی اور لندن کو برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعد باہمی تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے ابھی سے منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ لندن ہمیشہ نئی دہلی کا اہم تجارتی اور اقتصادی حلیف رہا ہے اور برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

.......

/169