5 ستمبر 2016 - 11:53
عراقی شہروں میں بم دھماکے درجنوں جاں بحق اور زخمی

عراق کے شہروں القیارہ اور بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شمالی شہر القیارہ کے مضافاتی علاقے العوسجہ میں ایک بم دھماکے میں کم سے کم ا ٹھارہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے-

اس درمیان عراق کے دارالحکومت بغداد کے محلے التاجی میں ایک بم دھماکے میں کم سے کم دو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے-

دوسری جانب السومریہ نیوز ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ القیارہ شہر میں داعش کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کا ایک قریبی ساتھی بھی شامل ہے-

اس درمیان عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے بھی داعش کے ایک قافلے کو جو موصل کے علاقے السومر سے گذر رہا تھا، نشانہ بنایا ہے جس میں کم سے کم سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے-

ادھر داعش نے موصل شہر کے مغربی علاقے البعاج میں اپنے چودہ ساتھیوں کو میدان جنگ سے فرار کرنے کے جرم میں پھانسی دے دی۔

.......

/169