3 ستمبر 2016 - 15:03
برطانیہ میں ایرانی اسلامک اوپن یونیورسٹی کا با قاعدہ آغاز

ایران کی اسلامک اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں قائم ہونے والی ایران کی اسلاملک اوپن یونیوسٹی کی شاخ رواں ماہ سے اپنے کام کا باقاعدہ آغاز کرے گی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی اسلامک اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں قائم ہونے والی ایران کی اسلاملک اوپن یونیوسٹی کی شاخ رواں ماہ سے اپنے کام کا باقاعدہ آغاز کرے گی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں قائم اسلامک اوپن یونیورسٹی کی شاخ نئے تعلیمی سال سے اپنے کام کا آغاز کرے گی اور اس حوالے سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کورسز کے لئے داخلوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا.

انہوں نے مزید بتایا کہ جرمنی اور اطالوی جامعات کے تعاون سے بهی ان ممالک میں اسلامک اوپن یونیورسٹی کی شاخیں کهل گئیں ہیں.

اسلامی جمہوریہ ایران کی اسلامک اوپن یونیورسٹی، متحدہ عرب امارات، لبنان، افغانستان اور پاکستان میں تعلیمی لحاظ سے فعال ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲