2 ستمبر 2016 - 15:39
ایرانی وزیر ثقافت کا ایشیائی ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور

ایرانی وزیر ثقافت نے ایشیائی ممالک کے درمیان تمام شعبوں بالخصوص ثقافت اور آرٹ کے شعبے میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر ثقافت نے ایشیائی ممالک کے درمیان تمام شعبوں بالخصوص ثقافت اور آرٹ کے شعبے میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا.

یہ بات علی جنتی نے ایشیائی تعاون ڈائیلاگ (ACD) کے سیکرٹری جنرل بنڈت لیمسچون کیساته ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

فریقین نے ایشیائی ممالک کی عظیم تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ثقافتی ایشیائی یونین کے قیام پر اتفاق کیا.

علی جنتی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور ایشیائی ممالک کے درمیان کتابوں کے ترجمے اور دستاویزی فلموں کی تیاری اور آرٹ، موسیقی اور تهیٹر کے وفود کے تبادلوں میں اضافے پر زور دیا.

اس موقع پر بنڈت لیمسچون نے کہا کہ وہ ایشیائی ممالک کے درمیان ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی تعاون کے فروغ میں مدد کرنے کے لئے آمادہ ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲