اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک پاکستانی اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم 'محمدنواز شریف' اقوام متحدہ کے آئندہ سالانہ اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 'حسن روحانی' سے ملاقات کریں گے.
اردو اخبار 'دنیا' کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم پاکستان رواں مہینے میں اقوام متحدہ کے 70ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیو یارک کا دورہ کریں گے اور اس موقع پر نواز شریف کی ایران، افغانستان اور چین کے سربراہوں کے درمیان ملاقاتیں طے ہوئیں ہیں.
تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاکستانی وزیراعظم کا خطاب اہم ہوگا. وزیراعظم اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیرکو اُجاگر کریں گے.
وزیراعظم پاکستان اور ایرانی صدر مملکت کی پہلی ملاقات بهی 24 ستمبر 2013 کو اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی تهی اور یہ دونوں ممالک میں نئی حکومتوں کے بر سر اقتدار آنے کے بعد پہلی ملاقات تهی.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲