31 اگست 2016 - 13:32
پاکستان کا چین سے آبدوزیں خریدنے کا فیصلہ

دفاعی اور فوجی امور میں پاکستان کا روایتی حلیف چین آئندہ چند برسوں کے دوران پاکستانی بحریہ کو آٹھ آبدوزوں سے لیس کر دے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنہ دو ہزار اٹھا‎‏ئیس تک چین سے آٹھ آبدوزیں حاصل کرے گا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدے میں طے پایا ہے کہ چار آبدوزیں سنہ دو ہزار تئیس تک چین میں بنائی جائیں گی جبکہ چار دیگر آبدوزیں چینی ماہرین کی نگرانی میں پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں بنائے جانے کا پروگرام ہے جس کے لئے سنہ دو ہزار اٹھائیس تک کا ہدف رکھا گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا نے ان آبدوزوں کی نوعیت کے بارے کسی قسم کا کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔ چین پاکستان کی اسلحے کی ضروریات پوری کرنے والا ایک بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169