30 اگست 2016 - 08:40
ترکی میں بم دھماکہ

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی کے کے کے افراد ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں ترکی کی فوجی گاڑیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح ترکی کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پی کے کے سے وابستہ افراد نے حکاری وان شاہراہ پر پولیس کی ایک چیک پوسٹ کے قریب ایک کار بم دھماکہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پندرہ سالہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی کے کے کے افراد ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں ترکی کی فوجی گاڑیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169