29 اگست 2016 - 16:40
ایران یورپی، ایشین اور کوکیشین ٹرانسپورٹیشن تنظیم (TRACECA) کیساته تعاون بڑهانے کیلئے پرعزم

ایرانی شہری ترقی اور سڑکوں کے وزیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران یورپی، ایشین اور کوکیشین ٹرانسپورٹیشن تنظیم (TRACECA) کیساته تعاون بڑهانے کیلئے پرعزم ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی شہری ترقی اور سڑکوں کے وزیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران یورپی، ایشین اور کوکیشین ٹرانسپورٹیشن تنظیم (TRACECA) کیساته تعاون بڑهانے کیلئے پرعزم ہے.

یہ بات عباس آخوندی نے یورپی، ایشین اور کوکیشین ٹرانسپورٹیشن تنظیم کے سیکرٹری جنرل میرسیا سیوپراگا کیساته ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے انتظامی کردار کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی بندرگاہوں بالخصوص چابہار بندرگاہ کا دورہ کرنے کی تجویز دی.

اس موقع پر میرسیا سیوپراگا نے کہا کہ ان کہ تنظیم اسلامی جمہوریہ ایران کیساته تعاون کو وسعت دینے کی خواہاں ہے اور ٹراسیسیا بین الاقوامی تنظیم کے دیگر پروگراموں میں ایران کی شرکت پر زور دیا.

انہوں نے کہا کہ ٹراسیسیا بین الاقوامی تنظیم کے منصوبوں کو یورپی کمیشن کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے.

ایرانی شہری ترقی اور سڑکوں کے نائب وزیر امیر امینی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ٹراسیسیا تنظیم کیساته تجارتی حجم میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲