29 اگست 2016 - 14:06
ایٹمی پروگرام کی حفاظت، ایران نے لانگ رینج میزائل سسٹم نصب کردیا + تصاویر

ایرانی فضائیہ کے کمانڈر جنرل فرزاد اسماعیلی کے مطابق لانگ رینج میزائل سسٹم تمام حالات میں ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کرسکتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کی حفاظت کے لئے روسی ساختہ لانگ رینج میزائل سسٹم نصب کردیا ہے ، یہ سسٹم وسطی شہر قم میں فردو ایٹمی پلانٹ پر نصب کیا گیا ہے۔

ایرانی فضائیہ کے کمانڈر جنرل فرزاد اسماعیلی کے مطابق لانگ رینج میزائل سسٹم تمام حالات میں ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کرسکتا ہے۔

ایرانی ٹیلی ویژن سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میزائل سسٹم کی تنصیب کے بعد ایران کی فضائی حدود خطے میں مضبوط ترین ہوگئی ہیں۔ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی ایک ویڈیو میں ایس تھری ہنڈرڈ کیریئر پر نصب میزائل کو فردو ایٹمی پلانٹ پر دکھایا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔
/169