اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی نائب صدر نے اقتصادی شعبے کی ترقی میں خواتین کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ موجودہ ایرانی حکومت خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے اور خاندانی امور کی بہتری کے لئے پُرعزم ہے.
یہ بات نائب ایرانی صدر برائے امور خواتین اور خاندان 'شہیندوخت مولاوردی' نے ارنا کے نمائندے کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق اقتصادی شعبے کی ترقی میں ایرای خواتین کے کردار میں ایک فیصد اضافہ دیکها گیا ہے اور اس وقت اس تعاون کی سطح 13.3 فیصد ہے.
انہوں نے کہا کہ حکومت سماجی، سیاسی،اقتصادی اور ثقافتی شعبوں سے متعلق ایرانی خواتین کی شراکت داری اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے کوششیں کر رہے ہی.
ایران کی نائب صدر نے کہا کہ چهٹے ترقیاتی منصوبے کے تحت خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے قومی امور خواتین سیل کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کا اہم مقصد معاشرے میں خواتین کے خلاف کسی بهی امتیازی سلوک کو روکنا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲