24 اگست 2016 - 10:03
ایران، ملائیشیا کا پارلیمانی تعلقات بڑهانے پر اتفاق

اسلامی جمہوریہ ایران اور ملائیشیا کے اسپیکروں نے ایک ملاقات کے دوران پارلیمانی شعبے میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) اسپیکر علی لاریجانی اور تہران کے دورے پر آئے ہوئے ملائیشیا کے اسپیکر امین حاج مولیا نے ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو وسعت دینے اور علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

اس ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے حکام نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا.

ملائیشیا کے پارلیمنٹ اسپیکر امین حاج مولیا ایک اعلی سطحی وفد کی سربراہی میں گزشتہ منگل کے روز تہران پہنچے جہاں ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر کے خصوصی معاون حسین امیر عبداللیهان نے ان کا خیرمقدم کیا.

اس دورے کے موقع پر ملائیشیا کے پارلیمانی وفد کی اعلی ایرانی قیادت کیساته ملاقاتیں متوقع ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲