24 اگست 2016 - 09:59
جاپان کا ایرانی پستوں کی برآمد پر دلچسپی کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی صوبے میں زارندیہ شہر کے پستہ باغات کے دورے پر آنے والے جاپانی تاجروں کے وفد نے ایرانی پستوں کی برآمد پر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی صوبے میں زارندیہ شہر کے پستہ باغات کے دورے پر آنے والے جاپانی تاجروں کے وفد نے ایرانی پستوں کی برآمد پر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا.

یہ بات زارندیہ کے گورنر محمد کردی نے ارنا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ جاپانی تاجروں کے وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے زاراندیہ شہر کی زرعی مصنوعات بالخصوص پستا کی برآمدات کے حوالے سے موجود امکانات کا جائزہ لیا.

اس موقع پر محمد کردی نے مزید کہا کہ ایرانی شہر زاراندیہ کی زرعی مصنوعات کا اعلی پیداواری معیار ہونے کی وجہ سے خلیج فارس کے عرب ممالک اور دیگر ایشیائی اور یورپی ممالک سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے.

.................

242