اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصر کی فوجی عدالت نے جمعرات کے روز اخوان المسلمین کے تین سو پچاس اراکین کو "دیرمواس" میں دھرنا دینے والوں پر حملے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اسیوط صوبے میں فوجی عدالت نے سڑسٹھ دیگر افراد کو دو سے دس سال تک کی سزائے قید بھی سنائی ہے۔ مصر کی فوجی عدالت نے ان افراد پر صوبہ المنیا میں واقع دیراموس میں ہونے والے تشدد آمیز واقعات میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ تین سو پچاس میں سے دو سو انچاس افراد کو ان کی غیر موجودگی میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے اور مصر کے اٹارنی جنرل نے گزشتہ مئی میں اس کیس کو فوجی عدالت کے حوالے کردیا تھا۔ فوجی عدالت کا کہنا ہے کہ یہ افراد غیر قانونی گروہ سے وابستہ تھے اور پبلک اور سیکورٹی مراکز کی تباہی میں ان کا ہاتھ رہا ہے۔
.......
/169