18 اگست 2016 - 08:10
پاکستان: کراچی میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

پاکستان کے صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کر دیا۔ ایک اور خبر کے مطابق لانڈھی میں بھی فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ ابھی تک کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کا شہر کراچی، اس ملک کے جنوبی علاقے کا ایک بدامن ترین شہر شمار ہوتا ہے۔

.......

/169