2 اگست 2016 - 17:49
بلی تھیلے سے باہر آگئی، ریاض- تل ابیب تعلقات

ایران کے سائبر اسپیس کا مقابلہ کرنے کے لئے تل ابیب اور ریاض، ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور سعودی عرب، مغربی ایشیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سائبراسپیس کا مقابلہ کرنے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ الرائے الیوم کے سینیئر صحافی "زہیر اندراوس" نے ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعاون سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان خفیہ سرکاری دوروں سے متعلق خبریں اب غیر متوقع نہیں رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی اور رابطے کا عمل بتدریج اس مرحلے تک پہنچ گیا ہے کہ فریقین کی طرف سے اس کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا جائے۔ صیہونی حکومت کے رکن پارلمان "ارییل مرگالیت" نے پیر کے روز اپنے بیان میں ایران کے سائبر اسپیس پاور کا مقابلہ کرنے کے لئے سعودی عرب کی کمپنی "آرامکو" کے ساتھ اسرائیلی کمپنیوں کے تعاون کی بات کی تھی۔

.......

/169