اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصری فوج کے ہیلی کاپٹروں نے جزیرہ نمائے سینا میں انصار بیت المقدس نامی دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پرحملہ کیا ہے- ان حملوں میں دہشت گردوں کا، دھماکہ خیز مواد اور ہتھیار بنانے والا سب سے بڑا کارخانہ بھی تباہ ہو گیا-
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ مصری فوج نے صحیح اطلاعات اور معلومات حاصل کرکے جزیرہ نمائے سینا میں رفح کے علاقے پردہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا- اس کارروائی میں دہشت گردوں کی آٹھ گاڑیاں، جن میں بم نصب تھے اور ساتھ ہی ان کی کئی موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہو گئیں-
مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور سیکورٹی فورس کی کارروائیوں میں پچھلے دس روز کے دوران تین سو دہشت گرد مارے گئے ہیں-
.......
/169