2 اگست 2016 - 09:31
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا کرگل کے معروف عالم دین شیخ ذاکری کی رحلت پر تعزیتی پیغام

آپ کی علمی اور ثقافتی خدمات جو اسلام ناب محمدی (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)، انقلاب اسلامی کے بانی اور رہبر کبیر امام خمینی(رہ) اور ان کے خلف صالح ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے تئیں آپ کے دل و جان کی گہرائیوں میں ٹھاٹھے مارتے اخلاص کے سمندر سے وجود میں آئیں یقینا جاودانی اور ابدی ہوں گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شہر کرگل کے بزرگ عالم دین اور امام خمینی (رہ)ممورل ٹرسٹ کے بانی حجۃ الاسلام و المسلمین مرحوم شیخ محمد حسین ذاکری کی رحلت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کر کے مرحوم کے فقدان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تعزیت نامہ کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسمہ تعالی
انا للہ و انا الیہ راجعون
مِنَ المُؤمِنينَ رِجالٌ صَدَقوا ما عاهَدُوا اللَّهَ عَلَيهِ ۖ فَمِنهُم مَن قَضىٰ نَحبَهُ وَمِنهُم مَن يَنتَظِرُ ۖ وَما بَدَّلوا تَبديلًا، سوره احزاب آیه 23
کشمیر کے شہر کرگل کے عالم باعمل، امام خمینی(رضوان اللہ علیہ) ممورل ٹرسٹ کے بانی اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا شیخ محمد حسین ذاکری کی رحلت کی خبر انتہائی افسوس ناک اور پرملال تھی۔
آپ کی علمی اور ثقافتی خدمات جو اسلام ناب محمدی (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)، انقلاب اسلامی کے بانی اور رہبر کبیر امام خمینی(رہ) اور ان کے خلف صالح ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے تئیں آپ کے دل و جان کی گہرائیوں میں ٹھاٹھے مارتے اخلاص کے سمندر سے وجود میں آئیں یقینا جاودانی اور ابدی ہوں گی۔
آپ نے امام خمینی(رہ) ممورل ٹرست کی بنیاد رکھ کرانتھک کوشش کی تاکہ امام راحل کے افکار، کردار اور انکی معنوی سیرت اور سیاسی بصیرت کی ترویج کریں اور علاقے کے عوام کو اسلامی انقلاب کے اقدار سے آشنا کریں اس راہ میں آپ نے دیگر علماء کی معاونت سے کوئی لمحہ فروگذاشت نہ کیا اور تاحیات جانثاری اور فداکاری کی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کبھی نہ تھکنے والے اس مجاہد کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی، علماء گرانقدر، کر گل و لداخ کے انقلابی مومنین اور ٹرسٹ کے معاونین خاص طور پر مرحوم کے اہل خانہ اور پسماندگان کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتی ہے نیز خداوند منان سے مرحوم کے لیے مغفرت اور رحمت جبکہ پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتی ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
۲۴ شوال المکرم ۱۴۳۷
قابل ذکر ہے کہ کرگل کے معروف عالم دین اور امام خمینی ممورل ٹرسٹ کے بانی شیخ محمد حسین ذاکری گذشتہ ہفتے جمعرات کو اس دار فانی سے رخصت ہوئے۔ امام خمینی ممورل ٹرسٹ کرگل میں ایک ایسا مذہبی ادارہ ہے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ۱۹۷۹ میں جس کی بنیاد رکھی گئی۔ اس ادارہ کا مقصد اسلامی انقلاب مخصوصا امام خمینی(رہ) کے افکار کو علاقے میں نشر و اشاعت دینا تھا اور ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲