اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورپ(نمائیدہ)پاکستان میں گذشتہ ۸۰ دنوں سے زیادہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس اور علامہ سید حسن ظفر نقوی کی صحت و سلامتی کے لیے پرتگال کے مومنین نے ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔
پرتگال میں بسنے والے پاکستانیوں کا حکومت وقت سے مطالبہ اور علامہ صاحبان کی صحت و سلامتی کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا ۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق گذشہ شب پرتگال کے مومنین نے دعائے جوش الصغیر کا روح پرور پروگرام ترتیب دیا جس میں مومنین نے بارگاہ الہی میں دعاؤں اور مناجات کے وسیلے سے ملک میں امن و سلامتی کے لیے التجا کی۔ بالخصوص ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس اور علامہ سید حسن ظفر نقوی کی صحت و سلامتی اور انکی نصرت و کامیابی کے لیے امام زمان (عج) کی بارگاہ میں خصوصی توسل کیاگیا۔ پروگرام کے اختتام پرحجت الاسلام والمسلمین علامہ شمیم سبطین رضوی کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور امامہ زمانہ (عج) کے ظہور کی تعجیل جبکہ حضرت امام خامنہ ای حفظ اللہ کی سلامتی اور طول عمر کے لیے بھی دست دعا بلند کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲