27 جولائی 2016 - 19:27
ایران،انڈونیشیا کے حکام کا شہری ترقی کی منصوبہ بندی پر اتفاق

ایران اور انڈونیشیا کے حکام نے ایک اجلاس کے دوران شہری ترقی کے لئے منصوبہ بندی میں تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران اور انڈونیشیا کے حکام نے ایک اجلاس کے دوران شہری ترقی کے لئے منصوبہ بندی میں تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا.

سڑکوں اور شہری ترقی کے نائب ایرانی وزیر محمد سعید ایزدی اور انڈونیشیا کے وزیر برائے سماجی بہبود باسوکی ہادیمولجونو نے انڈونیشیا کے شہر سورابایا میں منعقدہ اس اجلاس کی صدارت کی.

محمد سعید ایزدی ایک اعلی سطحی وفد کی سربراہی ہیبی ٹیٹ III کے پریپریٹری کمیٹی کے تیسرے سیشن میں شرکت کیلئے میں انڈونیشیا کے شہر سورابایا کے دورے پر ہیں.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شہری ترقی اور سڑکوں کے شعبے میں انڈونیشیا کے تجربات کو اشتراک کرنے کیلئے آمادہ ہے.

اس موقع پر انڈونیشیا کے وزیر برائے سماجی بہبود نے کہا کہ جکارتہ تہران کے ساته تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲