27 جولائی 2016 - 19:22

ایرانی صدر حسن روحانی نے مسلم امہ کے اتحاد کو کمزور کرنے کے خلاف دشمنوں کی سازشوں پر انتباہ کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے مسلم امہ کے اتحاد کو کمزور کرنے کے خلاف دشمنوں کی سازشوں پر انتباہ کیا ہے.

یہ بات صدر مملکت حسن روحانی نے ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی جانب سے گزشتہ چند سالوں میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں اور دشمن کا مقصد تشدد اور قتل کے ذریعے اسلام کو بدنام کرنا ہے.

انہوں نے کہا کہ شیعہ اور اہل سنت مسلمانوں کے درمیان مضبوط اتحاد اسلامی انقلاب کی سیاسی سوچ کا بنیادی حصہ ہے تاہم دشمن اس مضبوط اتحاد کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے.

اس موقع پر چهٹے امام حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی قوم حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے نبی پاک (ص) اور اہلبیت علیهم السلام کے عظیم مقام سے مزید آشنا ہو سکتے ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲