اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق راج ناتھ سنگھ اپنے اس دورے کے دوران فوج اور سیکورٹی فورس کے کمانڈروں کے ساتھ ملاقات کرنے کے علاوہ لوگوں اور بعض سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی ملییں گے۔
راج ناتھ سنگھ سری نگر پہنچے تو ان کی آمد پر بڈگام، بانڈی پورہ، بارہ مولہ اور گاندربل میں کرفیو ہٹا لیا گیا جبکہ سرینگر کی بستیوں میں ناکہ بندی بھی نرم کر دی گئی، ہندوستانی وزیر داخلہ کی آمد پر حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال رہی اور کاروباری مراکز بند ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے قتل کے بعد گزشتہ پندرہ روز سے حالات کشیدہ ہیں اور اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد پچاس سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
.......
/169