23 جولائی 2016 - 07:15
عراقی وزیر خارجہ کی سعودی عرب پر شدید تنقید

عراق کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے داخلی امور میں مداخلت کرنے کی بنا پر سعودی عرب کی حکومت پر تنقید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے واشنگٹن میں داعش کے ساتھ جنگ میں عراق کی حمایت کے موضوع پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی اور عراق کے داخلی امور میں مداخلت کرنے کی بنا پر سعودی عرب پر تنقید کی۔

عراق کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں اسی طرح اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عراقی اس مداخلت کو نہ تو پسند کرتے تھے اور نہ ہی کرتے ہیں، قومی حاکمیت کے احترام اور اچھی ہمسائیگی کی بنیاد پر تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے ملک کی کوششوں پر زور دیا۔

واضح رہے کہ عراق کی بہت سی شخصیات اور جماعتوں نے بھی اپنے ملک کے داخلی اور فوجی امور میں بغداد میں سعودی عرب کے سفیر ثامر السبہان کی مداخلت پر تنقید کی تھی اور ان کو اپنے ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169