19 جولائی 2016 - 20:52
کشمیر میں موبائیل فون اور انٹرنیٹ خدمات بدستور معطل

وادی کے تمام حصوں میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات حزب المجاہدین کے اعلیٰ ترین کمانڈر برہان وانی کی قابض فورسز کے ساتھ جھرپ میں ہلاکت کے بعد بھڑک اٹھنے والی پرتشدد احتجاجی لہر کے پیش نظر 8 اور 9 جولائی کی درمیانی رات کو معطل کردی گئی تھی جبکہ جنوبی کشمیر کے چار اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ فون سروس کو بھی معطل کردیا گیا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں موبائیل فون اور انٹرنیٹ خدمات کو بدستور معطل رکھا گیا ہے۔ وادی کے ساتھ ساتھ جموں خطہ میں بھی انٹرنیٹ خدمات کو بدستور معطل ہی رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب شمالی مقبوضہ کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل سروس منگل کو گیارہویں روز بھی معطل رہی۔ وادی کے تمام حصوں میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات حزب المجاہدین کے اعلیٰ ترین کمانڈر برہان وانی کی قابض فورسز کے ساتھ جھرپ میں ہلاکت کے بعد بھڑک اٹھنے والی پرتشدد احتجاجی لہر کے پیش نظر 8 اور 9 جولائی کی درمیانی رات کو معطل کردی گئی تھی جبکہ جنوبی کشمیر کے چار اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ فون سروس کو بھی معطل کردیا گیا تھا۔ موبائیل انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے 6 روز بعد 14 جولائی کو رات کے قریب آٹھ بجے وادی بھر میں موبائیل فون سروس بھی معطل کی گئی تھی۔ اگرچہ سرکاری مواصلاتی کمپنی بی ایس این ایل کے پوسٹ پیڈ کنکشنوں کو پابندی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے، تاہم اِن میں سے بیشتر کنکشن بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند کردیے گئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں تمام نجی مواصلاتی کمپنیوں نے 14 جولائی کو رات کے قریب آٹھ بجے اپنے صارفین کو کوئی پیشگی اطلاع دیے بغیر فون سروس بند کردی جبکہ بی ایس این ایل نے اپنی فون سروس جاری رکھی۔

.......

/169