اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر شبستر کے امام جمعہ حجت الاسلام سیف علی محمد زادہ نے کہا ہے کہ مطالعہ اور علم کے بغیر انسان جہالت اور تاریکی میں سرگردان رہتا ہے لیکن علم اور مطالعہ کے ذریعے انسان جہالت سے نجات حاصل کرلیتا ہے۔
انہوں نے شہر شبستر مین حجاب کے موضوع پر نمائش کے انعقاد کو انتہائی عمدہ کام قرار دیتے ہوئے کہا اس نمائش کا اہتمام کرنے والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہئے کیونکہ یہ نمائش ہر لحاظ سے بہترین نمائش ہے۔
انہوں نے مزید کہا ان نمائشوں کے انعقاد کے ذریعے درحقیقت قرآن کریم اور اہل بیت(ع) کی ثقافت کی ترویج ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا دشمن مغربی ثقافتی یلغار کے ذریعے مسلمانوں کو دینی تعلیمات سے دور کرنا چاہتا ہے۔
شہر شبستر کے امام جمعہ نے کہا دشمن کی ثقافتی یلغار کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں دینی اور اسلامی احکام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔
/169