17 جولائی 2016 - 12:51
سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے والے صدر کو سوشل میڈیا نے بچا لیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے فوجی بغاوت کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعہ قوم سے مدد کی اپیل کی اور قوم اس اپیل کو سن کر سڑکوں پر نکل آئی اور اس نے ترکی کے صدر کے اقتدار کو بچالیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے فوجی بغاوت کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعہ قوم سے مدد کی اپیل کی اور قوم اس اپیل کو سن کر سڑکوں پر نکل آئی اور اس نے ترکی کے صدر کے اقتدار کو بچالیا ہے۔ کے مطابق فوجی بغاوت کے بعد جب لوگ سہم کر اپنے گھروں میں بیٹھ گئے تھے تو صدر طیب اردوغان نے سوشل میڈیاپر اپنے خطاب میں عوام سے باہر نکل کر اس فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کی اپیل کی جس کے بعد عوام لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور باغیوں کی اس کوشش کو ناکام بنایا۔ واضح رہے کہ ماضی میں طیب اردوغان کی حکومت سوشل میڈیا پر پابندی لگا چکی ہے ۔

.......

/169