15 جولائی 2016 - 15:56
تعز پر سعودی اتحاد کا حملہ ناکام، درجنوں فوجی ہلاک

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی اتحاد کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے فوجیوں نے جنوبی مغربی یمن کے صوبے تعز کے علاقے صبر الموادم میں پیشقدمی کی کوشش کی جسے یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے ناکام بنا دیا۔

اس کاروائی کے دوران سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک اور ان کی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبے لحج کے علاقے کرش میں سعودی اتحاد کے فوجیوں پر حملہ کرکے انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جوف، صنعا اور حجہ صوبوں میں کئی مقامات پر بمباری کی ہے ۔ ان حملوں میں ہونے والے جانی یا مالی نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169